🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: فائدہ: کئی صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اسی اندیشے کے تحت بہت کم احادیث بیان کرتے...
فوائد ومسائل:
فائدہ: کئی صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اسی اندیشے کے تحت بہت کم احادیث بیان کرتے تھے۔
کہ کہیں کوئی کمی بیشی نہ ہوجائے۔
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے کے مرتکب ہو جایئں۔
اس کے ساتھ جنھوں نے اپنے حفظ اور یادداشت پراعتماد کیا انہوں نے نقل شریعت کا بہت بڑا فریضہ انجام دیا۔
اگر کہیں کوئی خطا ہوئی بھی ہے۔
تو اس کا ازالہ ہوگیا ہے۔
اور ان سے یہ خطا معاف ہے کہ عمدا ً نہیں ہوئی۔
اس میں قصہ گوواعظین کےلئے تنبیہ ہے۔
کہ جو زیب داستان کے طور پر ضعیف وموضوع روایات بیان کرنے سے گریز نہیں کرتے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3651