الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اس حدیث مبارک میں صراحت کر دی گئی ہے۔ کہ ہر نشہ آور چیز اس کی نوعیت...
فوائد ومسائل:
اس حدیث مبارک میں صراحت کر دی گئی ہے۔
کہ ہر نشہ آور چیز اس کی نوعیت خواہ کچھ ہو۔
وہ مقدار میں تھوڑی ہو یا زیادہ حرام ہی ہے۔
اور یہ کہنا یا سمجھنا کہ انگور کی ہو تو حرام ہے۔
اور دوسری قسم کی ہو تو اس کا اتنی مقدار میں پینا حلال ہے۔
جس سے نشہ پیدا نہ ہو۔
فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے۔
اس لئے محقق اطباء اور علمائے محدثین کے نزدیک ہومیو پیتھک۔
ایلو پیتھک۔
یا یونانی ادویہ جن میں الکحل۔
افیون۔
شراب یا کوئی بھی اسی چیز جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کردیا ہو۔
اس سے علاج کرنا حرام ہے۔
اور جمہورعلماء کا یہی مذہب ہے۔
چنانچہ صحیح بخاری میں تعلیقاً اور معجم کبیر میں مرفوعاً حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! إن الله لم يجعل شفاءَكُم فيما حَرَّمَ عليكُم (صحیح البخاري، الأشربة، قبل حدیث: 5614 والمعجم الکبیر للطبراني: 345/9) نیز ان جیسی دیگر روایات اور نصوص سے صراحت کے ساتھ معلوم ہوتا ہے۔
کہ پلید اور حرام چیزوں کے ساتھ علاج ممنوع ہے۔
بعض علماء نے حرام اور پلید چیزوں سے علاج کو جائز قرار دیا ہے۔
تو انہوں نے اسے مضطر کےلئے مردار اور خون کے استعمال کے جواز پر قیاس کیا ہے۔
لیکن نص کے خلاف ہونے کی وجہ سے یہ قیاس کمزور ہے۔
لہذا یہ قیاس مع الفارق ہے۔
کیونکہ مردار اور خون کھانے سے ضرورت زائل ہوجاتی ہے۔
اور اس سے جان کی حفاظت ہوجاتی ہے۔
جبکہ حرام اور پلید چیز کے استعمال سے شفا یقینی نہیں۔
اور ضروری نہیں کہ مرض کا ازالہ ہوجائے۔
بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ خبردی ہے کہ یہ دوا نہیں۔
لہذا اس سے علاج بھی صحیح نہیں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3681