🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: فائدہ: مختلف علاقوں میں شراب بنانے کا رواج بھی مختلف تھا۔ اور نام بھی مختلف تھے۔ مذاء...
فوائد ومسائل:
فائدہ: مختلف علاقوں میں شراب بنانے کا رواج بھی مختلف تھا۔
اور نام بھی مختلف تھے۔
مذاء کا نام غالبا اہل حجاز کے لئے پہلے سے متعارف نہ تھا۔
اس لئے مذاء کے بارے میں جو بات حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچی تھی وہ اتنی تھی کہ یہ نشہ آور مشروب نیم پختہ کھجور سے بنتاہے۔
ہشام نے قتادہ سے پوچھ کر اس کی مزید تفصیل بیان کردی ہے۔
علاوہ ازیں نہایہ ابن ایثر میں صراحت ہے۔
کہ مذاء وہ شراب ہوتی ہے۔
جس میں ترشی ہو۔
بعض نے نیم پختہ اور پختہ کھجور ملا کر نبیذ بنانے کو بھی مزاء کہا ہے۔
بہرحال جس صورت میں بھی کسی مشروب میں نشے کے اثرات آجایئں اس کا استعمال جائز نہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3709