🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ حدیث میں قوسین والے الفاظ صاحب بزل المجہود نے حاشیے میں زکرکرتے ہوئے ان کی بابت...
فوائد ومسائل:
1۔
حدیث میں قوسین والے الفاظ صاحب بزل المجہود نے حاشیے میں زکرکرتے ہوئے ان کی بابت لکھا ہے۔
کہ سنن ابودائود کے بعض نسخوں میں یہ موجود ہیں۔
ہم نے عوام کے استفادے کےلئے انہیں تحریر کردیا ہے۔

2۔
پیالے یا پلیٹ میں ٹوٹی ہوئی جگہ کی بالمعوم کما حقہ صفائی نہیں ہوتی، اس لئے ہوسکتا ہے کہ وہ جگہ ہونٹوں کو زخمی کردے۔
یا پیتے وقت مشروب ہونٹوں سے باہر گرنے لگے جو کسی طرح مناسب نہیں۔
ایسے ہی پانی چائے دودھ یا دوسری خوراک میں پھونک مارنا کسی طرح جائز نہیں۔
مگر دم کےلئے پھونک مارنے میں اختلاف ہے۔
کچھ علماء عموم کے تحت اسے بھی ناجائز کہتے ہیں۔
جب کہ کچھ علماء کا موقف ہے کہ دم میں سورۃ فاتحہ اور مسنون دعایئں پڑھنے کی وجہ اس میں کچھ تاثیر پیدا ہوجاتی ہے۔
اس لئے دم کرکے پھونک مارنا جائز ہے۔
(تفصیلی دلائل کےلئے ملاحظہ ہو۔
ہفت روزہ الاعتصام لاہور یکم اگست 2003۔
جلد 555 شمارہ 3) خیال رہے کہ علماء کرام کا اس قسم کی احادیث میں ان منہیات کو نہی تنزہیی یا مکروہ تنزیہی کہنے کا مفہوم یہ ہوتا ہے۔
کہ اگر کبھی ایسا ہوجائے تو اس کے مرتکب کو مرتکب کبیرہ نہ سمجھا جائے۔
ارشادرسول صلی اللہ علیہ وسلم بہرحال واجب التعمیل ہوتا ہے۔
اگر کوئی اسے لایعنی جانے یا تحقیر کرتے ہوئے عمداً مخالفت کرے تو یہ کفر ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3722