🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: فائدہ: (کرع) کے متعدد معنی ہیں۔ (کراع) انسان کی پنڈلی یا جانور کے اگلے پچھلے پائوں کے...
فوائد ومسائل:
فائدہ: (کرع) کے متعدد معنی ہیں۔
(کراع) انسان کی پنڈلی یا جانور کے اگلے پچھلے پائوں کے اوپر گھنٹے تک کے حصے کو کہتے ہیں۔
حافظ ابن حجر نے ابن التین کے حوالے سے ابو عبد الملک سے نقل کیا ہے۔
کہ اس کے معنی دونوں ہاتھوں سے پانی پینا ہیں۔
ابن تین نے اسے اہل لغت کے خلاف قرار دیا ہے۔
لیکن (کراع) کے اصل معنی کے حوالے سے یہ مفہوم غلط نہیں۔
(کراع الارض) زمین کے کناے کو کہتے ہیں۔
جہاں گہرا ہونے کی وجہ سے بارش کا صاف پانی جمع ہوجاتا ہے۔
(کراع) پہاڑ یا پتھریلے میدانوں سے نکلنے والے پانی کو بھی کہتے ہیں۔
(کرع القوم) یا (أکر ع القوم) کے معنی ہیں۔
کہ لوگوں کو بارش وغیرہ کا جمع شدہ پانی مل گیا۔
جو انہوں نے استعمال کیا۔
(لسان العرب۔
کرع) یہاں یہی معنی مراد ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصاری سے فرمایا۔
اگر تمہارے پاس ایسا پانی ہو جو رات بھر سے مشکیزے میں ہے۔
(تو لے آئو) ورنہ ہم حوض سے جمع شدہ پانی پی لیتے ہیں۔
(کرع) کے ایک معنی برتن یا ہاتھ استعمال کئے بغیر جانوروں کی طرح منہ سے پانی پینا بھی ہیں۔
بہت سے مترجمین نے اس حدیث کا ترجمہ اس طرح کیا ہے۔
امام نووی نے بھی ریاض الصالحین (باب جواز الشرب من جمیع الأواني۔
۔
۔
)میں اس کے یہی معنی بیان کیے ہیں۔
اس لئے اسے بھی غلط نہیں کہا جا سکتا۔
اور اس مفہو م کے اعتبار سے بوقت ضرورت اس طرح پانی پینے کا جواز کا اثبات ہوتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3724