🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ شیطان کی عداوت اورشرارت بہت مخفی اور مسلسل ہوتی ہے۔ اس کا مقابلہ اللہ کے نام...
فوائد ومسائل:
1۔
شیطان کی عداوت اورشرارت بہت مخفی اور مسلسل ہوتی ہے۔
اس کا مقابلہ اللہ کے نام ہی سے ممکن ہے۔
اس لئے مناسب مواقع پر مسنون دعایئں پڑھتے رہنا چاہیے۔
بالخصوص معمول کے چھوٹے چھوٹے کاموں پربسم اللہ کہنا اپنی عادت بنالینا چاہیے۔

2۔
حفظان صحت وغیرہ کے اصولوں کی پابندی کرنافطرت ہے، لیکن اگر انسان سنن نبویہ پر عمل کرنے کی نیت سے یہ سب کچھ کرے تو یہ امورتقرب الٰہی کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔
اور ثواب بھی ملتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3731