🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ جب آدمی از حد لاچار ہوجائے۔ اور کھانے کو کچھ نہ پائے تو اس کےلئے مردارکھانا...
فوائد ومسائل:
1۔
جب آدمی از حد لاچار ہوجائے۔
اور کھانے کو کچھ نہ پائے تو اس کےلئے مردارکھانا جائز ہو جاتا ہے۔

2۔
یہ فطری اور شرعی حیا تھی کہ انتہائی مجبوری کے عالم میں بھی یہ شخص دوسروں کا مال کھانے کا روادار نہ ہوا۔
اور یہ ایمان کا حصہ ہے۔

3۔
یہ شخص ایسا پکا کھرا پابند شریعت مومن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مطیع وفرمان بردار تھا کہ اس لاچاری کی کیفیت میں بھی اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لی۔
اور اس حالت میں بھی لوگوں سے مانگنے کی ذلت قبول نہیں کی۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3816