🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: فائدہ: توضیح: ان کلمات کا ترجمہ جملہ انشائیہ کے طور پر ہوتو یہ دعا ہے۔ جیسے کہ...
فوائد ومسائل:
فائدہ: توضیح: ان کلمات کا ترجمہ جملہ انشائیہ کے طور پر ہوتو یہ دعا ہے۔
جیسے کہ اوپر ترجمے سے ظاہر ہے۔
اور جو حضرات ان کلمات کا ترجمہ بطور خبر کرتے ہیں تو اس صورت میں یہ کلمات دعا نہیں بنتے۔
یعنی روزہ داروں نے تمہارے ہاں روزہ افطار کیا۔
صالح لوگوں نے کھانا کھایا اور فرشتوں نے دعایئں دیں۔
اس صورت میں اس کا مصداق خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر شرکائے دعوت تھے۔
تاہم یہ دعایئہ کلمات بھی بن سکتے ہیں۔
جیسا کہ پہلے ترجمے سے واضح ہے۔
اس لئے ان کلمات کو دعا کے طور پرپڑھنا بھی صحیح ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3854