🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: صحیح قول کے مطابق روزے کی حالت میں آنکھوں اور کانوں میں دوائی کے قطرے ڈالنےسے روزہ...
فوائد ومسائل:
صحیح قول کے مطابق روزے کی حالت میں آنکھوں اور کانوں میں دوائی کے قطرے ڈالنےسے روزہ فاسد نہیں ہوتا، کیونکہ اس کو عرفِ عام میں کھانا پینا نہیں کہتے اور نہ اس حالت میں دوائی کھانے پینے کے راستے ہی میں داخل کی جاتی ہے، البتہ اگر دن کی بجائے رات کو دوائی استعمال کرلی جائے تو اس میں زیادہ احتیاط ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3867