الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1) رقیة یعنی دم جھاڑ پھونک جو کفریہ یا شرکیہ کلمات پر مشتمل ہوں کرنا کرانا حرام...
فوائد ومسائل:
1) رقیة یعنی دم جھاڑ پھونک جو کفریہ یا شرکیہ کلمات پر مشتمل ہوں کرنا کرانا حرام اور شرک ہے، البتہ قرآن کریم کی آیات اور مسنون دُعاءوں سے دم کرنا سنت اور باعثِ اجر ہے۔
نیز ایسے کلمات جن میں شرک اور کفر کا کوئی شک شبہ نہ ہو اور تجربے سے مفید ثابت ہوئے ہوں ان سے دم کرنا جائز ہے۔
2) یعنی وہ منکے جو عرب لوگ اپنے بچوں کو نظرِبد سے بچانے کے لیئے پہناتے تھے، تممیہ اور تمائم کہلاتے تھے، اس میں وہ کو ڑیاں، منکے، پتھر، لوہا، چھلے، انگوٹھیاں، لکڑی اور دھاگے وغیرہ سب چیزیں شامل ہیں جو جاہل لوگ بغرضِ علاج پہنتے پہناتے تھے۔
اس میں وہ تعویز بھی آتے ہیں جو کفریہ، شرکیہ اور غیر شرعی تحریروں پر مشتمل ہوں، لیکن ایسے تعویزات جو آیاتِ قرآنیہ اور مسنون دُعائوں پر مشتمل ہوں، اُنھیں تمیمہ کہنا قرآن و سنت کی ہتک ہے۔
اس پاکیزہ کلام کو یہ برا نام دینا ناروا غلو ہے۔
اس میں شبہ نہیں کہ قرآن کریم یا دُعائیں لکھ کر لٹکانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی طرح ثابت نہیں، حالانکہ اس دور میں کاغذ، قلم، سیاہی اور کاتب سبھی مہیا تھے اور مریض بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آتے تھے، مگر آپنے کبھی کسی کو یہ طریقہ علاج ارشاد نہیں فرمایا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنھیں دم کیا یا مختلف اذکار بتائے یا کوئی مادی علاج تجویز فرما دیا۔
آیات یا دُعائوں کو بطور تعویز لٹکانا بعد کی بات اور اختلافی مسئلہ ہے۔
علمائے سنت کا ایک گروہ اس کا قائل و فاعل رہا ہے اور دوسرا انکاری (ملاحظہ ہو آئیندہ حدیث3893) علمائے راسخین کی اور ہماری ترجیح یہی ہے کہ اس سے احتراز کیا جائے۔
مگر کلام اللہ یا مسنون دُعائوں کو تمیمہ جیسا برا نام دینا بڑا ظلم ہے۔
3) محبت کے ٹوٹکے، تعویز اور گنڈے جادو کی قسم ہیں اور شرک ہیں۔
4) حضرت عبداللہ بن مسعود ؑ کی بات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ شرکیہ یا کفریہ طریقوں سے لوگوں کو جو فائدہ ہوتا ہے وہ درحقیقت شیطانی اثر ہوتا ہے۔
5) واجب یہ ہے کہ ہر مسلمان ایمان و یقین کے ساتھ مسنون اعمال اختیار کرے اور یقین رکھے کہ جلد یا بدیر شفاء ہو جائے گی۔
اگر نہ ہو تو دقت نظر سے اپنا جائزہ لے کہ دُعا قبول نہ ہونے کا کیا سبب ہے اور پھر صبر سے بھی کام لے اور اللہ کے ہاں اجر اور رفع درجات کا اُمید وار رہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3883