🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1) مسافر مہمان کی ضیافت واجب ہے بالخصوص جہاں اور وسائل مہیا نہ ہوں 2) مشرک کا...
فوائد ومسائل:
1) مسافر مہمان کی ضیافت واجب ہے بالخصوص جہاں اور وسائل مہیا نہ ہوں
2) مشرک کا علاج اور اسے دم کرنا جائز ہے۔

3) اگر کو ئی حقِ ضیافت سے بخل کرے تو اس سے اپنا حق وصول کر لینا جائز ہے۔
جیسے کہ گذشتہ احادیث 3748 وغیرہ میں گزرا ہے۔

4) دم کرنے کے لیئے معاوضہ طے کر لینا جائز ہے۔

5) مشکوک رزق سے پر ہیز کرنا واجب ہے۔

6) سورۃ فا تحہ ایک شاندار تیر بہدف دم ہے۔
اس سورۃ کو سورۃ شفا بھی کہتے ہیں، دم کا تعلق دم کرنے والے کے ایمان یقین اور عز یمت سے ہے اور اسی طرح دم کروانے والا بھی۔
اس لیئے اگر اجتہادی اور قیاسی دم جھاڑ شرعی اُصول و ضوابط کے منافی نہ ہوں تو اس سے استفادہ میں کو ئی ہرج نہیں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3900