الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ غیر مسلموں کا لباس، جو ان کا مذہبی اور قومی شعار ہو، مسلمانوں کے لئے اس...
فوائد ومسائل:
1۔
غیر مسلموں کا لباس، جو ان کا مذہبی اور قومی شعار ہو، مسلمانوں کے لئے اس کو اختیار کرنا حرام ہے۔
علاوہ ازیں دیگر مخصوص عادات کا بھی یہی حکم ہے۔
جس میں ان کی تہذیب وثقافت اور ان کی عیدوں اور تہواروں میں شراکت وغیر ہ سبھی شامل ہیں۔
امام ابن تیمہ رحمتہ اللہ کی معروف کتاب اقتصاء الصراط المستقیم اس موضوع میں ایک ممتاز اور قابل کتاب ہے۔
اس کتاب کا اردو میں بھی ترجمہ فکر وعقیدے کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے کے نام سے دارالسلام کے زیر اہتمام چھپ چکا ہے۔
2: یہ حدیث اس بات پر واضح طور پر دلالت کرتی ہے، اہل ایمان اور اہل اسلام کسی بھی معاملے میں کافروں، مشرکوں، منافقوں اور بدعتی حضرات کی مشابہت نہ کریں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 4031