🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1: جمعہ، عید، استقبال وفود اور دیگر اہم تقریبات میں عمدہ لباس پہننا مستحب ہے۔ 2: اصلی...
فوائد ومسائل:
1: جمعہ، عید، استقبال وفود اور دیگر اہم تقریبات میں عمدہ لباس پہننا مستحب ہے۔

2: اصلی ریشم مردوں کے لے حرام ہے، مصنوعی ہو تو مباح ہے۔

3: کفار کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔

4: ریشم اور سونا وغیرہ جو ایک اعتبارسے حلال اور دوسرے اعتبار سے حرام ہیں، ان چیزوں کا ہدیے میں لینا دینا اور تجارت کرنا حلال ہے۔

5غیر مسلم رشتہ داروں سے بھی صلہ رحمی کا معاملہ رکھنا چاہیے، مگر خالص محبت اہل ایمان کا ہی حق ہے۔

6: حضرت عمر رضی اللہ عنه کے اس بھائی کا نام عثمان بن حکیم آیا ہے جو ان کا ماں جایا بھائی تھا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 4040