🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (منان) کے دو معانی ہو سکتے ہیں اگر یہ (المنة) سے ماخوذہو تو اس کا مفہوم ہے،...
فوائد ومسائل:
(منان) کے دو معانی ہو سکتے ہیں اگر یہ (المنة) سے ماخوذہو تو اس کا مفہوم ہے، احسان جتلانے والا اور معروف ہے، احسان جتلانا نیکی کو ضائع کردیتا ہے اور صدقات میں اس سے اجر ضائع ہو جاتا ہے اور اس کا مادہ (المن) ہو تو اس کا مفہوم کمی کرنا ہے، جیسے کہ آیت کریمہ میں ہے، آپ کے لئے بہت بڑا اجر ہے، جس میں کوئی کمی نہیں اور (منان) ایسا آدمی جو حق کی ادائیگی میں کمی کرے اور ناپ تول میں خیانت کرے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 4088