Search Hadith in Urdu, Sahih Bukhari, Sahih Muslim, Abi Dauwd, Ibn Maja, Nisaee, Tirmazi

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم قارئین کرام! الحمدللہ آج ہم موسوعۃ القرآن والحدیث سوفٹ وئیر ورژن 4.4.0.1 پیش کر رہے ہیں اس میں حدیث مبارکہ کی درج ذیل کتب شامل کی گئی ہیں:
صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ابی داود ، سنن ابن ماجہ ، سنن نسائی ، سنن ترمذی
سلسلہ احادیث صحیحہ البانی، مجموعہ ضعیف احادیث تقریباً ۱۵۰۰ احادیث
بلوغ المرام، سنن دارمی، موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم
شمائل ترمذی، مختصر صحیح بخاری، مختصر صحیح مسلم، الادب المفرد
مختصر حصن المسلم، منتخب احادیث مسند اسحاق بن راہویہ،
منتخب احادیث معجم صغیر للطبرانی، صحیفہ ہمام بن منبہ
چونکہ اس میں آرٹیکل سرچ سوفٹ وئیر بھی شامل ہے اس لیے اس کا سائز بڑھ گیا ہے۔ لہذا آپ نیچے دی گئی دونوں زپ فائل ڈائونلوڈ کرنی ہوں گی۔
ہم تمام بھائیوں ، بہنوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کسی بھی طرز اس سوفٹ وئیر کو مکمل کرنے میں حصہ لیا، اللہ تبارک وتعالیٰ اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔

Mawsoaa-tul-Quran-wal-Hadith 4.4.0.1

DOWNLOAD First File 408MB

DOWNLOAD Second File 504MB
(books_collection_01.zip)

 

 احادیث مبارکہ کے مزید جدید سرچ سوفٹ وئیر بنانے میں آپ کا تعاون درکار ہے۔

Click at Donation Button

آرٹیکل سرچ سوفٹ وئیر ، ماہنامہ الحدیث حضرو ، ماہنامہ السنہ جہلم سے مضمون تلاش کیجئے۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
الحمدللہ ! آج ہم آرٹیکل سرچ سافٹ وئیر ورژن 1 ریلیز کر رہے ہیں۔ بہت عرصہ سے اس کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ شمارہ جات پر سرچ بنائی جائے کیونکہ شمارہ جات سے بروقت مضمون تلاش کرنا مشکل تھا، تاہم اب ہم نے آرٹیکل سرچ سوفٹ وئیر بنایا ہے، اس میں اب تک کے شائع ہونے والے ماہنامہ الحدیث حضرو، اور ماہنامہ السنہ جہلم کے تمام شمارہ جات کے انڈکس پر سرچ بنائی گئی ہے۔ نہ صرف یہ کہ فہرست پر سرچ ہے بلکہ ایک مضمون میں آنے والے ذیلی مضامین (ہیڈنگز) کو بھی سرچ میں شامل کیا گیا ہے۔ سرچ رزلٹ پر کلک کرنے سے آپ فوری طور پر وہ مضمون پی ڈی ایف میں دیکھ سکیں گے۔ مزید وضاحت کے لیے ویڈیو ٹیوٹوریل دیکھیں۔
پہلے ورژن میں آرٹیکل و ذیلی آرٹیکل کی تعداد 3800 تک ہے۔

اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔ جزاک اللہ خیرا
یہاں سے آرٹیکل سرچ ورژن ۱ سوفٹ وئیر ڈائونلوڈ کر لیجئے۔

=========================================
مزید حدیث کتب پیش کرنے کے سلسلے میں آپ کا تعاون درکار ہے۔اس ای میل پر رابطہ کیجئے۔
islamicurdubooks@gmail.com
=========================================

ذکر سے جنت میں درخت لگتے ہیں

– ” لقيت إبراهيم ليلة أسري بي، فقال: يا محمد أقرئ أمتك مني السلام وأخبرهم أن الجنة طيبة التربة عذبة الماء وأنها قيعان، غراسها سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر “.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میری ملاقات ابراہیم علیہ السلام سے ہوئی، انہوں نے کہا: اے محمد! اپنی امت کو میری طرف سے سلام پیش کرنا اور انہیں بتلا دینا کہ جنت کی مٹی پاکیزہ اور عمدہ ہے، اس کا پانی میٹھا ہے اور وہ ایک چٹیل میدان ہے اور «سبحان اللہ»، «الحمد للہ»، «لا إلہ إلا اللہ»، «اللہ أکبر» اور «لاحول ولا قوة الا بالله» کہنا وہاں درخت لگانا ہے۔“
=========================================
مزید حدیث کتب پیش کرنے کے سلسلے میں آپ کا تعاون درکار ہے۔اس ای میل پر رابطہ کیجئے۔
islamicurdubooks@gmail.com
=========================================

ذکر خدا والے کلمات عرش معلیٰ کے پاس

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم تسبیح «سبحان الله» تھلیل «لا اله الا الله» اور تحمید «الحمد للہ» کی صورت میں اللہ تعالیٰ کے جلال کا تذکرہ کرتے ہو تو یہ (‏‏‏‏اذکار) عرش کے اردگرد عاجزی کرتے ہیں، شہد کی مکھی کی بھنبھناہٹ کی طرح ان کی آواز ہوتی ہے اور یہ اپنے (‏‏‏‏ذکر کرنے والے) صاحب کا تذکرہ کرتے ہیں۔ تو اب کیا تم لوگ نہیں چاہتے کہ تمہارا کوئی ایسا عمل ہو جو (‏‏‏‏عرش کے پاس) تمہاری یاد دلاتا رہے۔“
=========================================
مزید حدیث کتب پیش کرنے کے سلسلے میں آپ کا تعاون درکار ہے۔اس ای میل پر رابطہ کیجئے۔
islamicurdubooks@gmail.com
=========================================

آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے

– ” كان يذكر الله على كل أحيانه “.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے تھے۔
=========================================
مزید حدیث کتب پیش کرنے کے سلسلے میں آپ کا تعاون درکار ہے۔اس ای میل پر رابطہ کیجئے۔
islamicurdubooks@gmail.com
=========================================

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم قارئین کرام! الحمدللہ آج ہم  سلسلہ احادیث صحیحہ آن لائن پیش کر رہے ہیں۔
ہم تمام بھائیوں ، بہنوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کسی بھی طرز سلسلہ احادیث صحیحہ  کو مکمل کرنے میں حصہ لیا، اللہ تبارک وتعالیٰ اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔
آن لائن ربط یہ ہے۔
islamicurdubooks.com/hadith/index.php?bookid=11