شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ الله وجهوده في الحدیث و علومہ

مصنف: عبدالرحمن بن عبدالجبار فریوائی

Rs: 14,000
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی علوم حدیث پر منتشر بحوث کو احسن ترتیب کے ساتھ جمع کر دیا گیا ہے۔ اس عظیم حدیثی موسوعہ کی پاکستان میں پہلی بار طباعت
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ و جھودہ فی الحدیث و علومہ
تالیف: دکتور عبدالرحمن بن عبد الجبار فریوائی حفظہ اللہ
پہلی جلد :۔
امام ابن تیمیہ کے حالات اور امام ابن تیمیہ کی علوم حدیث کی بحوث پر مشتمل ہے نیز مختلف فنون کی کتب پر امام ابن تیمیہ کی آراء جمع کی گئی ہیں
دوسری جلد تا چوتھی جلد :۔
ان تین جلدوں میں 1032 احادیث و آثار کو فقہی ترتیب کے ساتھ نقل کرنے کے بعد امام ابن تیمیہ کی ان پر صحت و ضعف اور علل کی محدثانہ بحوث جمع کی گئی ہیں۔
تاکہ محققین امام ابن تیمیہ کی صحت و ضعف کی آراء سے مستفید ہو سکیں۔
نیز فاضل مرتب نے ہر حدیث پر حاشیہ میں خود بھی علمی تحقیق کی ہے۔
کتاب کے منہج پر مشتمل چند صفحات کے سکین بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔
کتاب کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے شیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ نے راقم سے بات کی اور دکتور فریوائی حفظہ اللہ سے اس کی طباعت کی اجازت طلب کرنے کا کہا اور راقم نے دکتور حفظہ اللہ سے رابطہ کیا اور عرض کی کہ اس کی مجھے اجازت عنایت فرمائیں تاکہ اسے دار ابن بشیر پاکستان سے شائع کیا جا سکے اور دکتور حفظہ اللہ نے شفقت فرماتے ہوئے راقم کو بخوشی اجازت عنایت فرمائی۔ الحمدللہ
لہٰذا اس کی طباعت کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ پاکستان کے طلبہ حدیث بھی اس سے استفادہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صفحات : 2628
جلدیں 4
زبان عربی
Rs: 14,000

متعلقہ کتب (Related)

دیگر کتب (Other Books)