صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1270. اللهم اقسم لنا من خشيتك ما يحول بيننا وبين معاصيك ....
اے اللہ! ہمیں اپنا اتنا خوف عطا فرما جو ہمارے ....
حدیث نمبر: 1268
«اللهم اقسم لنا من خشيتك ما يحول بيننا وبين معاصيك ومن طاعتك ما تبلغنا به جنتك ومن اليقين ما يهون علينا مصيبات الدنيا ومتعنا بأسماعنا وأبصارنا وقوتنا ما أحييتنا واجعله الوارث منا واجعل ثأرنا على من ظلمنا وانصرنا على من عادانا ولا تجعل مصيبتنا في ديننا ولا تجعل الدنيا أكبر همنا ولا مبلغ علمنا ولا تسلط علينا من لا يرحمنا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے اللہ! ہمیں اپنا اتنا خوف عطا فرما جو ہمارے اور تیری نافرمانیوں کے درمیان حائل ہو جائے، اور اتنی طاعت عطا فرما جو ہمیں تیری جنت تک پہنچا دے، اور اتنا یقین عطا فرما جو دنیا کی مصیبتوں کو ہم پر آسان کر دے، اور جب تک تو ہمیں زندہ رکھے، ہمیں ہمارے کانوں، ہماری آنکھوں اور ہماری طاقت سے فائدہ اٹھانے دے اور اسے ہمارا وارث بنا دے، اور ہمارا بدلہ اس سے لے جس نے ہم پر ظلم کیا، اور ہماری مدد فرما اس پر جو ہم سے دشمنی رکھے، اور ہماری مصیبت ہمارے دین میں نہ ڈال، اور دنیا کو ہماری سب سے بڑی فکر اور ہمارے علم کی انتہا نہ بنا، اور ہم پر اسے مسلط نہ کر جو ہم پر رحم نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- اللَّهُمَّ/حدیث: 1268]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ت ك] عن ابن عمر. الكلم الطيب 225.»
قال الشيخ الألباني: حسن