صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1467. أنا زعيم لمن آمن بي وأسلم وهاجر ببيت في ربض ....
میں اس شخص کے لیے جس نے مجھ پر ایمان ....
حدیث نمبر: 1465
"أنا زعيم لمن آمن بي وأسلم وهاجر ببيت في
ربض الجنة وبيت في وسط الجنة وبيت في أعلى غرف الجنة، وأنا زعيم لمن آمن بي وأسلم وجاهد في سبيل الله ببيت في ربض الجنة وبيت في وسط الجنة وبيت في أعلى غرف الجنة، فمن فعل ذلك لم يدع للخير مطلبا ولا من الشر مهربا يموت حيث شاء أن يموت"

(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں اس شخص کے لیے جس نے مجھ پر ایمان لایا، اسلام قبول کیا اور ہجرت کی، جنت کے اطراف میں ایک گھر کا، جنت کے وسط میں ایک گھر کا اور جنت کے بالا خانوں میں سب سے بلند گھر کا ضامن ہوں۔ اور میں اس شخص کے لیے جس نے مجھ پر ایمان لایا، اسلام قبول کیا اور اللہ کے راستے میں جہاد کیا، جنت کے اطراف میں ایک گھر کا، جنت کے وسط میں ایک گھر کا اور جنت کے بالا خانوں میں سب سے بلند گھر کا ضامن ہوں۔ پس جس شخص نے ایسا کر لیا اس نے بھلائی کے حصول کا کوئی طریقہ نہیں چھوڑا اور شر سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا، اب وہ جہاں چاہے (جس حال میں چاہے) فوت ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- أَنَا/حدیث: 1465]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن حب ك] عن فضالة بن عبيد. صحيح الترغيب 2/173.»
قال الشيخ الألباني: صحيح