صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1840. إن الله تعالى وكل بالرحم ملكا يقول: أي رب نطفة ....
بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے رحمِ مادر پر ایک فرشتہ مقرر ....
حدیث نمبر: 1837
«إن الله تعالى وكل بالرحم ملكا يقول: أي رب نطفة أي رب علقة أي رب مضغة فإذا أراد الله أن يقضي خلقها قال: أي رب شقي أم سعيد؟ ذكر أو أنثى؟ فما الرزق؟ فما الأجل؟ فيكتب كذلك في بطن أمه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے رحمِ مادر پر ایک فرشتہ مقرر کیا ہوا ہے، جو کہتا ہے: اے میرے رب! (اب) یہ نطفہ ہے۔ اے میرے رب! (اب) یہ خون کا لوتھڑا ہے۔ اے میرے رب! (اب) یہ گوشت کی بوٹی ہے۔ پھر جب اللہ تعالیٰ اس کی پیدائش کا فیصلہ فرمانا چاہتا ہے تو فرشتہ پوچھتا ہے: اے میرے رب! یہ بدبخت ہوگا یا نیک بخت؟ لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ اس کا رزق کتنا ہوگا؟ اور اس کی مدتِ حیات کیا ہوگی؟ چنانچہ یہ سب کچھ اس کی ماں کے پیٹ ہی میں لکھ دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنَّ اللَّهَ/حدیث: 1837]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح