صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2062. إن حوضي لأبعد من أيلة إلى عدن والذي نفسي بيده ....
بیشک میرا حوض ایلہ سے عدن تک کے فاصلے سے ....
حدیث نمبر: 2059
«إن حوضي لأبعد من أيلة إلى عدن والذي نفسي بيده لآنيته أكثر من عدد نجوم السماء ولهو أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل والذي نفسي بيده إني لأذود عنه كما يذود الرجل الإبل الغريبة عن حوضه قالوا: يا رسول الله أوتعرفنا؟ قال: نعم تردون علي الحوض غرا محجلين من آثار الوضوء ليست لأحد غيركم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک میرا حوض ایلہ سے عدن تک کے فاصلے سے بھی زیادہ وسیع ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد سے بھی زیادہ ہیں، وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! بیشک میں اس سے (غیروں کو) اس طرح ہٹاؤں گا جس طرح کوئی آدمی اجنبی اونٹوں کو اپنے حوض سے ہٹاتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ہمیں پہچانیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! تم وضو کے اثرات کی وجہ سے چمکتے ہوئے سفید پیشانی اور ہاتھ پاؤں والے حوض پر آؤ گے، اور یہ خصوصیت تمہارے علاوہ کسی اور کے لیے نہیں ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ب/حدیث: 2059]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م هـ] عن حذيفة. انظر السنة ص 231.»
قال الشيخ الألباني: صحيح