🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

2106. إن عبدا أصاب ذنبا فقال: رب أذنبت فاغفره فقال ربه: ....
بلاشبہ ایک بندے سے گناہ سرزد ہو گیا تو اس ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2103
«إن عبدا أصاب ذنبا فقال: رب أذنبت فاغفره فقال ربه: أعلم عبدي أن له ربا يغفر الذنب ويأخذ به؟ غفرت لعبدي ثم مكث ما شاء الله ثم أصاب ذنبا فقال: ربي أذنبت آخر فاغفر لي قال: أعلم عبدي أن له ربا يغفر الذنب ويأخذ به؟ غفرت لعبدي ثم أصاب ذنبا فقال: رب أذنبت آخر فاغفر لي قال: أعلم عبدي أن له ربا يغفر الذنب ويأخذ به؟ قد غفرت لعبدي فليعمل ما شاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ ایک بندے سے گناہ سرزد ہو گیا تو اس نے کہا: اے میرے رب! مجھ سے گناہ ہو گیا ہے، پس اسے بخش دے۔ تو اس کے رب نے فرمایا: کیا میرے بندے نے یہ جان لیا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشتا بھی ہے اور اس پر گرفت بھی کرتا ہے؟ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا۔ پھر وہ جب تک اللہ نے چاہا ٹھہرا رہا، پھر اس سے ایک اور گناہ ہو گیا، تو اس نے کہا: اے میرے رب! مجھ سے ایک اور گناہ ہو گیا ہے، پس مجھے بخش دے۔ اللہ نے فرمایا: کیا میرے بندے نے جان لیا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشتا ہے اور اس پر پکڑ بھی کرتا ہے؟ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا۔ پھر اس سے ایک اور گناہ ہو گیا تو اس نے کہا: اے میرے رب! مجھ سے ایک اور گناہ ہو گیا ہے، پس اسے بخش دے۔ اللہ نے فرمایا: کیا میرے بندے نے جان لیا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشتا ہے اور اس پر پکڑ بھی کرتا ہے؟ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا ہے، اب وہ جو چاہے عمل کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ب/حدیث: 2103]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أبي هريرة1. الضعيفة 324.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں