صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2452. إني أحرم ما بين لابتي المدينة أن يقطع عضاهها أو ....
بے شک میں مدینہ کے دونوں سنگلاخ میدانوں (حرہ شرقیہ ....
حدیث نمبر: 2448
«إني أحرم ما بين لابتي المدينة أن يقطع عضاهها أو يقتل صيدها المدينة خير لهم لو كانوا يعلمون لا يدعها أحد رغبة عنها إلا أبدل الله فيها من هو خير منه ولا يثبت أحد على لأوائها وجهدها إلا كنت له شفيعا أو شهيدا يوم القيامة ولا يريد أحد أهل المدينة بشر إلا أذابه الله في النار ذوب الرصاص أو ذوب الملح في الماء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک میں مدینہ کے دونوں سنگلاخ میدانوں (حرہ شرقیہ اور حرہ غربیہ) کے درمیانی حصے کو حرم قرار دیتا ہوں، اس بات سے کہ اس کے خاردار درخت کاٹے جائیں یا اس کا شکار کیا جائے۔ مدینہ ان کے لیے بہت بہتر ہے کاش وہ جانتے ہوں۔ جو شخص بھی مدینہ سے بے رغبتی کرتے ہوئے اسے چھوڑ کر جائے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ مدینہ میں کسی ایسے شخص کو لے آئے گا جو اس سے بہتر ہوگا۔ اور جو شخص مدینہ کی سختی اور تنگی پر ثابت قدم رہے گا، تو میں قیامت کے دن اس کا شفیع یا گواہ ہوں گا۔ اور جو شخص بھی اہل مدینہ کے ساتھ کسی برائی کا ارادہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے آگ میں اس طرح پگھلا دے گا جیسے سیسہ پگھلتا ہے یا جیسے نمک پانی میں گھل جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ك/حدیث: 2448]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن سعد. مختصر مسلم 774، الإرواء 1058.»
قال الشيخ الألباني: صحيح