🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

2460. إني بين أيديكم فرط لكم وأنا شهيد عليكم وإن موعدكم ....
بے شک میں تمہارا پیش رو (حوضِ کوثر پر تمہارا ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2456
«إني بين أيديكم فرط لكم وأنا شهيد عليكم وإن موعدكم الحوض وإني والله لأنظر إلى حوضي الآن وإني قد أعطيت مفاتيح خزائن الأرض وإني والله ما أخاف عليكم أن تشركوا بعدي ولكني أخاف عليكم الدنيا أن تنافسوا فيها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک میں تمہارا پیش رو (حوضِ کوثر پر تمہارا استقبال کرنے والا) ہوں اور میں تم پر گواہ ہوں۔ یقیناً تمہارے مجھ سے ملنے کی جگہ حوض ہے، اور اللہ کی قسم! میں اس وقت یہیں سے اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں۔ اور بے شک مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں عطا کر دی گئی ہیں۔ اور اللہ کی قسم! مجھے تمہارے متعلق اس بات کا کوئی ڈر نہیں ہے کہ تم میرے بعد شرک کرنے لگو گے، البتہ مجھے تمہارے متعلق دنیا کا خوف ضرور ہے کہ تم اس (کی محبت اور لالچ) میں پڑ کر ایک دوسرے سے مقابلہ اور رشک کرنے لگو گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ك/حدیث: 2456]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن عقبة بن عامر. فقه السيرة 292، مختصر مسلم 1555.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں