صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2499. إني لأنذركموه - يعني الدجال - وما من نبي إلا ....
بلاشبہ میں تمہیں اس (دجال) سے ڈراتا ہوں، اور کوئی ....
حدیث نمبر: 2495
«إني لأنذركموه - يعني الدجال - وما من نبي إلا قد أنذره قومه ولقد أنذره نوح قومه ولكن سأقول لكم فيه قولا لم يقله نبي لقومه: إنه أعور وإن الله ليس بأعور»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ میں تمہیں اس (دجال) سے ڈراتا ہوں، اور کوئی ایسا نبی نہیں گزرا جس نے اپنی قوم کو اس سے نہ ڈرایا ہو، یقیناً نوح (علیہ السلام) نے بھی اپنی قوم کو اس سے ڈرایا تھا، لیکن میں تمہیں اس کے بارے میں ایک ایسی بات بتاتا ہوں جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی: وہ یہ کہ بے شک وہ (دجال) کانا ہوگا جبکہ یقیناً اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ك/حدیث: 2495]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق د ت] عن ابن عمر. مختصر مسلم 2044.»
قال الشيخ الألباني: صحيح