🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

2967. تعس عبد الدينار وعبد الدرهم وعبد الخميصة إن أعطي رضي ....
دینار کا بندہ اور درہم کا بندہ اور دھاری دار ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2962
"تعس عبد الدينار وعبد الدرهم وعبد الخميصة إن أعطي رضي وإن لم يعط سخط تعس وانتكس وإذا شيك فلا انتقش طوبى لعبد آخذ بعنان فرسه في سبيل الله أشعث رأسه مغبرة قدماه إن كان في الحراسة كان في الحراسة وإن كان في الساقة كان في الساقة إن استأذن لم يؤذن له وإن شفع لم يشفع"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دینار کا بندہ اور درہم کا بندہ اور دھاری دار چادر کا بندہ ہلاک ہو، اگر اسے دیا جائے تو خوش ہوتا ہے اور اگر نہ دیا جائے تو ناراض ہو جاتا ہے، ہلاک ہو اور اوندھے منہ گرے، اور اگر اسے کانٹا چبھے تو اسے نکالنے والا نہ ملے۔ خوشخبری ہے اس بندے کے لیے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہو، اس کے بال بکھرے ہوئے اور پاؤں گرد آلود ہوں، اگر وہ پہرے پر ہو تو پہرے پر رہے، اور اگر لشکر کے پچھلے حصے میں ہو تو وہیں رہے، اگر وہ اجازت مانگے تو اسے اجازت نہ دی جائے، اور اگر سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول نہ کی جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ التَّاءِ./حدیث: 2962]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ هـ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں