صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3962. الطهور شطر الإيمان والحمد لله تملأ الميزان وسبحان الله والحمد ....
پاکیزگی آدھا ایمان ہے، اور الْحَمْدُ لِلَّهِ (تمام تعریفیں اللہ ....
حدیث نمبر: 3957
«الطهور شطر الإيمان والحمد لله تملأ الميزان وسبحان الله والحمد لله تملآن ما بين السماء والأرض والصلاة نور والصدقة برهان والصبر ضياء والقرآن حجة لك أو عليك كل الناس يغدوا فبائع نفسه فمعتقها أو موبقها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پاکیزگی آدھا ایمان ہے، اور «الْحَمْدُ لِلَّهِ» (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں) کہنا میزان کو بھر دیتا ہے، اور «سُبْحَانَ اللَّهِ» (اللہ پاک ہے) اور «الْحَمْدُ لِلَّهِ» آسمان اور زمین کے درمیان کی جگہ کو بھر دیتے ہیں، اور نماز نور ہے، اور صدقہ دلیل ہے، اور صبر روشنی ہے، اور قرآن تیرے حق میں یا تیرے خلاف دلیل ہے۔ ہر انسان صبح اٹھتا ہے اور اپنے نفس کو بیچنے نکلتا ہے، پس یا تو اسے آزاد کروا لیتا ہے یا اسے ہلاک کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فَصْلٌ فِي الْمُحَلَّى بِـ[الْ] مِنْ هَذَا الْحَرْفِ/حدیث: 3957]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ت] عن أبي مالك الأشعري. مختصر مسلم 120، تخريج مشكلة الفقر 59.»
قال الشيخ الألباني: صحيح