صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4348. قال الله تعالى: يا ابن آدم! مهما عبدتني ورجوتني ولم ....
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! جب تک تو ....
حدیث نمبر: 4341
«قال الله تعالى: يا ابن آدم! مهما عبدتني ورجوتني ولم تشرك بي شيئا غفرت لك على ما كان منك وإن استقبلتني بملء السماء والأرض خطايا وذنوبا استقبلتك بملئهن من المغفرة وأغفر لك ولا أبالي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! جب تک تو میری عبادت کرتا رہے گا، مجھ سے امید رکھے گا اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائے گا، میں تجھے بخشتا رہوں گا، تجھ سے جو کچھ بھی ہوا ہو۔ اور اگر تو آسمان و زمین بھر خطائیں اور گناہ لے کر میرے سامنے آئے تو میں اتنی ہی بخشش کے ساتھ تیرے سامنے آؤں گا اور تجھے بخش دوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْقَافِ./حدیث: 4341]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن أبي الدرداء. المشكاة 4436.»
قال الشيخ الألباني: صحيح