صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5760. ما من مؤمن إلا أنا أولى به في الدنيا والآخرة ....
ہر مومن پر دنیا اور آخرت میں میرا حق سب ....
حدیث نمبر: 5752
«ما من مؤمن إلا أنا أولى به في الدنيا والآخرة اقرءوا إن شئتم: {النَّبِيُّ أولَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ} فأيما مؤمن مات وترك مالا فليرثه عصبته من كانوا ومن ترك دينا أو ضياعا فليأتني فأنا مولاه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر مومن پر دنیا اور آخرت میں میرا حق سب سے زیادہ ہے، اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: ”نبی مومنوں پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں“، پس جو مومن مر جائے اور مال چھوڑے تو اس کا وارث اس کے عصبات ہوں گے، جو بھی ہوں، اور جو قرض یا لاچار اہل و عیال چھوڑ جائے تو وہ میرے پاس آئے، میں اس کا ولی (سرپرست) ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْمِيمِ./حدیث: 5752]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح