صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7893. يا أيها الناس! ردوا على ردائي فوالله لوأن لي بعدد ....
اے لوگو! میری چادر مجھے واپس کر دو، اللہ کی ....
حدیث نمبر: 7883
«يا أيها الناس! ردوا على ردائي فوالله لوأن لي بعدد شجر تهامة نعما لقسمته عليكم ثم لا تلقوني بخيلا ولا جبانا ولا كذوبا ; يا أيها الناس! ليس لي من هذا الفيء شيء ولا هذه الوبرة إلا الخمس والخمس مردود فيكم فأدوا الخياط والمخيط فإن الغلول يكون على أهله عارا ونارا وشنارا يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! میری چادر مجھے واپس کر دو، اللہ کی قسم! اگر میرے پاس تہامہ کے درختوں کی تعداد کے برابر بھی مویشی ہوں تو میں انہیں تم میں تقسیم کر دوں، پھر تم مجھے نہ بخیل پاؤ گے، نہ بزدل اور نہ جھوٹا۔ اے لوگو! اس مالِ غنیمت میں سے، حتیٰ کہ اس بال کے برابر بھی، میرے لیے کچھ حلال نہیں سوائے پانچویں حصے کے، اور وہ پانچواں حصہ بھی تمہاری طرف لوٹا دیا جاتا ہے، پس سوئی اور دھاگہ تک واپس کر دو، کیونکہ خیانت اس کے کرنے والے کے لیے قیامت کے دن رسوائی، آگ اور بدنامی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْيَاءِ/حدیث: 7883]

تخریج الحدیث: «(حسن) [حم ن] عن ابن عمرو. الصحيحة 1973، المشكاة 4025.»
قال الشيخ الألباني: حسن