🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

7967. يا غلام! إني أعلمك كلمات احفظ الله يحفظك احفظ الله ....
اے بچے! میں تمہیں کچھ باتیں سکھاتا ہوں: اللہ کے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7957
"يا غلام! إني أعلمك كلمات احفظ الله يحفظك احفظ الله تجده تجاهك إذا سألت فاسأل الله وإذا استعنت فاستعن بالله واعلم أن الأمة لو اجتمعت على أن ينفعوك بشيء لم ينفعوك إلا بشيء قد كتبه الله لك ولو اجتمعوا على أن يضروك بشيء لم يضروك بشيء إلا قد كتبه الله عليك جفت الأقلام ورفعت الصحف"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے بچے! میں تمہیں کچھ باتیں سکھاتا ہوں: اللہ کے حقوق کی حفاظت کرو، اللہ تمہاری حفاظت کرے گا، اللہ کی حفاظت کرو، تم اسے اپنے سامنے پاؤ گے، جب مانگو تو اللہ ہی سے مانگو، اور جب مدد چاہو تو اللہ ہی سے مدد چاہو، اور جان لو کہ اگر ساری امت اکٹھی ہو کر تمہیں کسی چیز سے فائدہ پہنچانا چاہے تو وہ تمہیں صرف اتنا ہی فائدہ پہنچا سکتی ہے جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دیا ہے، اور اگر وہ سب اکٹھے ہو کر تمہیں کسی چیز سے نقصان پہنچانا چاہیں تو وہ تمہیں صرف اتنا ہی نقصان پہنچا سکتے ہیں جو اللہ نے تمہارے خلاف لکھ دیا ہے، قلم خشک ہو چکے ہیں اور صحیفے اٹھا لیے گئے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْيَاءِ/حدیث: 7957]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت ك] عن ابن عباس. المشكاة 5302، السنة 316 - 318: ع، طب، ابن السني، الآجري، الضياء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں