صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8029. يتعاقبون فيكم ملائكة بالليل وملائكة بالنهار ويجتمعون في صلاة الفجر ....
رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے تمہارے پاس باری ....
حدیث نمبر: 8019
«يتعاقبون فيكم ملائكة بالليل وملائكة بالنهار ويجتمعون في صلاة الفجر وصلاة العصر ثم يعرج الذين باتوا فيكم فيسألهم وهو أعلم بهم: كيف تركتم عبادي؟ فيقولون: تركناهم وهم يصلون وأتيناهم وهم يصلون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے تمہارے پاس باری باری آتے ہیں، اور وہ فجر اور عصر کی نماز میں اکٹھے ہو جاتے ہیں، پھر جو فرشتے تمہارے پاس رات گزار کر اوپر جاتے ہیں، اللہ ان سے پوچھتا ہے - حالانکہ وہ خود ان بندوں کو خوب جانتا ہے - کہ تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ کہتے ہیں: ہم نے انہیں اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے، اور ہم ان کے پاس اس حال میں آئے تھے کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْيَاءِ/حدیث: 8019]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق ن] عن أبي هريرة. المشكاة 626، السنة 491: حم، ابن خزيمة. ابن أبي عاصم - أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح