🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

8106. يصبح على كل سلامى من ابن آدم صدقة تسليمه على ....
ابن آدم کے ہر جوڑ پر ہر صبح صدقہ لازم ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8096
«يصبح على كل سلامى من ابن آدم صدقة تسليمه على من لقي صدقة وأمره بالمعروف صدقة ونهيه عن المنكر صدقة وإماطة الأذى عن الطريق صدقة وبضعه أهله صدقة ويجزي من ذلك كله ركعتان من الضحى قالوا: يا رسول الله أحدنا يقضي شهوته وتكون له صدقة؟ قال: أرأيت لووضعها في غير حلها ألم يكن يأثم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم کے ہر جوڑ پر ہر صبح صدقہ لازم ہے: کسی سے ملاقات پر سلام کرنا صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے، برائی سے منع کرنا صدقہ ہے، راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے، اور اپنی بیوی سے مباشرت کرنا بھی صدقہ ہے۔ اور یہ سب چاشت کی دو رکعتوں سے پورا ہو جاتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم میں سے کوئی اپنی خواہش پوری کرے تو اسے بھی صدقے کا ثواب ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بتاؤ اگر وہ اسے ناجائز جگہ استعمال کرتا تو کیا اسے گناہ نہ ہوتا؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْيَاءِ/حدیث: 8096]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن أبي ذر. صحيح الترغيب 663، صحيح أبي داود 1164: م، حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں