صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8133. يقال للرجل من أهل النار يوم القيامة: أرأيت لو كان ....
قیامت کے دن جہنم والے شخص سے کہا جائے گا: ....
حدیث نمبر: 8123
«يقال للرجل من أهل النار يوم القيامة: أرأيت لو كان لك ما على الأرض من شيء أكنت مفتديا به؟ فيقول: نعم؟ فيقول الله: كذبت قد أردت منك أهون من ذلك قد أخذت عليك في ظهر آدم أن لا تشرك بي شيئا فأبيت إلا أن تشرك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت کے دن جہنم والے شخص سے کہا جائے گا: بتاؤ اگر تمہارے پاس زمین کی ہر چیز ہوتی تو کیا تم اسے (اپنی نجات کے) فدیے میں دے دیتے؟ وہ کہے گا: ہاں۔ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے جھوٹ کہا، میں نے تو تم سے اس سے بھی آسان بات کا مطالبہ کیا تھا، میں نے آدم علیہ السلام کی پشت میں تم سے یہ عہد لیا تھا کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا، لیکن تم نے شرک کیے بغیر نہ مانا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْيَاءِ/حدیث: 8123]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أنس. تخريج السنة 99: ابن أبي عاصم1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح