المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
186. بَابُ تَقْدِيمِ الْإِمَامِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْجَنَازَةِ
نمازِ جنازہ میں امام کو مقدم کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 820
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا بَكْرٌ حَدَّثَنَا عِيسَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يُصَلِّي عَلَى جَنَائِزِكُمْ أَحَدٌ غَيْرِي مَا دُمْتُ فِيكُمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تک میں تمہارے درمیان موجود ہوں، میرے علاوہ کوئی اور تمہارے جنازوں کی نماز نہ پڑھائے۔“
اس حدیث کی سند میں محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ راوی کی وجہ سے کلام ہے، یہ روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری زندگی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں کسی دوسرے کے نمازِ جنازہ پڑھانے کی ممانعت پر دلالت کرتی ہے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا اور شفاعت کی برکت اہل اسلام کو میسر آ سکے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 820]

تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»