🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

11. تمام بن العباس بن عبد المطلب
سیدنا تمام بن عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1288
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ، ثنا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الصَّيْقَلِ، عَنْ جَعْفَرٍ بَيَّاعِ الْأَنْمَاطِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمِيمِ بْنِ الْعَبَّاسِ أَوِ ابْنِ تَمَّامِ بْنِ الْعَبَّاسِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لِي أَرَاكُمْ تَأْتُونِي قُلْحًا اسْتَاكُوا، فَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لَفَرَضْتُ عَلَيْهِمُ السِّوَاكَ، كَمَا فُرِضَتْ عَلَيْهِمُ الصَّلَاةُ»
جعفر بن تمیم بن عباس، یا ابن تمام بن عباس، اپنے والد سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے کیا ہوا کہ میں تمہیں میلے دانتوں کے ساتھ آتا دیکھتا ہوں، مسواک کیا کرو، اگر میں اپنی امت پر مشکل نہ ڈالتا تو ان پر مسواک کو فرض کر دیتا جیسے ان پر نماز فرض کی گئی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب التاء/حدیث: 1288]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 64، حدیث 1301»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1289
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا شَيْبَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الصَّيْقَلِ، مَوْلَى بَنِي أَسَدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمَّامِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لَكُمْ تَدْخُلُونَ عَلَيَّ قُلْحًا اسْتَاكُوا، فَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ، عِنْدَ كُلِّ طُهُورٍ»
جعفر بن تمام بن عباس اپنے والد سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم میلے دانتوں کے ساتھ میرے پاس آتے ہو، مسواک کیا کرو، اگر میں اپنی امت پر مشکل نہ ڈالتا تو انہیں ہر وضو کے وقت مسواک کا حکم دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب التاء/حدیث: 1289]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 64، حدیث 1302»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1290
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبِي، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الصَّيْقَلِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمَّامِ بْنِ الْعَبَّاسِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لَكُمْ تَدْخُلُونَ عَلَيَّ قُلْحًا تَسَوَّكُوا، فَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لَأَمَرْتُهُمْ أَنْ يَتَسَوَّكوا، عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ»
جعفر بن تمام بن عباس اپنے والد سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم میلے دانتوں کے ساتھ میرے پاس آتے ہو، مسواک کیا کرو، اگر میں اپنی امت پر مشکل نہ ڈالتا تو انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب التاء/حدیث: 1290]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 64، حدیث 1303»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں