المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. جابر بن عمير الأنصاري
سیدنا جابر بن عمیر انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1772
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، ح وَثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا أَبُو الْأَصْبَغِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ: رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ وَجَابِرَ بْنَ عُمَيْرٍ الْأَنْصَارِيَّ يَرْتَمِيَانِ فَمَلَّ أَحَدُهُمَا فَجَلَسَ، فَقَالَ لَهُ الْآخَرُ: كَسِلْتَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" كُلُّ شَيْءٍ لَيْسَ مِنْ ذِكْرِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فَهُوَ لَهُوٌ أَوْ سَهْوٌ إِلَّا أَرْبَعَ خِصَالٍ: مَشْيُ الرَّجُلِ بَيْنَ الْغَرَضَيْنِ، وَتَأْدِيبُهُ فَرَسَهُ، ومُلَاعَبَةُ أَهْلِهِ، وَتَعَلُّمُ السِّبَاحَةِ"
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ اور جابر بن عمیر انصاری رضی اللہ عنہما کو تیر اندازی کی مشق کرتے دیکھا، تو ان میں سے ایک تھک گیا اور بیٹھ گیا، تو دوسرے نے اس سے کہا: تم سست ہوگئے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”ہر وہ چیز جو اللہ کے ذکر میں سے نہیں وہ لغو یا غفلت ہے، سوائے چار خصلتوں کے: آدمی کا دو نشانوں کے درمیان چلنا، اپنے گھوڑے کو سدھانا، اپنی بیوی سے دل لگی کرنا، اور تیراکی سیکھنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1772]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 193، حدیث 1785»