المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
175. مغيرة بن مقسم، عن الشعبي
مغیرہ بن مقسم کی شعبی سے روایات
حدیث نمبر: 2342
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، قَالَا: ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَصْدُرِ الْمُصَدِّقُونَ إِلَّا عَنْ رِضًى»
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”زکاۃ وصول کرنے والے راضی ہو کر ہی لوٹیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2342]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 324، حدیث 2355»
حدیث نمبر: 2343
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، وَالشَّعْبِيِّ، قَالَا: قَالَ جَرِيرٌ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: أُبَايِعُكَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا أَحْبَبْتُ وَكَرِهْتُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَتَسْتَطِيعُ ذَلِكَ يَا جَرِيرُ؟ أَوْ تُطِيقُ ذَلِكَ؟ قُلْ مَا اسْتَطَعْتُ» ، قَالَ: قُلْتُ: مَا اسْتَطَعْتُ قَالَ: فَبَايَعَنِي وَعَلَى النُّصْحِ لِلْمُسْلِمِ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو عرض کی: میں آپ سے ان باتوں میں جو مجھے پسند ہوں اور جو ناپسند ہوں، سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کرتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کی طاقت رکھتے ہو، اے جریر؟ یا کیا تم اس کی استطاعت رکھتے ہو؟ کہو: جس قدر مجھ سے ہو سکے۔“ کہتے ہیں: میں نے کہا: جس قدر مجھ سے ہو سکے۔ کہتے ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے بیعت لی، اور مسلمان کی خیرخواہی کرنے پر بھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2343]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 324، حدیث 2356»
حدیث نمبر: 2344
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: كَانَ جَرِيرٌ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ وَإِنْ مَاتَ مَاتَ كَافِرًا» فَأَبَقَ غُلَامٌ لِجَرِيرٍ فَأَخَذَهُ فَضَرَبَ عُنُقَهُ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: «مَعْنَاهُ أَنَّهُ كَفَرَ وَلَحِقَ بِدَارِ الْحَرْبِ»
شعبی کہتے ہیں: سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث بیان کیا کرتے تھے: ”جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوگی، اور اگر وہ اسی حال میں مر جائے تو کافر مرے گا۔“ کہتے ہیں: پھر سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کا ایک غلام بھاگ گیا تو انہوں نے اسے پکڑ کر اس کی گردن اڑا دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے کفر کیا اور دار الحرب سے جا ملا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2344]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے کفر کیا اور دار الحرب سے جا ملا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2344]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 325، حدیث 2357»