🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

5. أنس بن أبي القاسم، عن ابن كعب بن مالك، عن أبيه
انس بن ابی قاسم کی، ابن کعب بن مالک کے واسطے سے، ان کے والد سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16222
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ أَبِي الْقَاسِمِ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا أَحْسَبُ فِي قَوْلِهِ: {سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَجَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَحِيصٍ} [إبراهيم: ٢١] ، قَالَ:" يَقُولُ أَهْلُ النَّارِ: هَلُمُّوا فَلْنَصْبِرْ، قَالَ: فَصَبَرُوا خَمْسَ مِائَةِ عَامٍ، فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ لَا يَنْفَعُهُمْ، قَالُوا: هَلُمُّوا فَلْنَجْزَعْ، قَالَ: فَيَبْكُونَ خَمْسَمِائَةِ عَامٍ، فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ لَمْ يَنْفَعُهُمْ، قَالُوا: {سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَجَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَحِيصٍ} [إبراهيم: ٢١]
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے - جہاں تک راوی کا خیال ہے - نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مرفوعاً روایت ہے، اس آیت کے بارے میں: ”ہمارے لیے برابر ہے، چاہے ہم بےصبری کریں یا صبر کریں، ہمارے لیے کوئی چھٹکارا نہیں“ [سورۃ ابراہیم: 21] ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنمی کہیں گے: آؤ ہم صبر کریں، تو وہ پانچ سو سال صبر کریں گے، جب دیکھیں گے کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو کہیں گے: آؤ ہم بےصبری کریں، تو وہ پانچ سو سال روئیں گے، جب دیکھیں گے کہ اس سے بھی کوئی فائدہ نہ ہوا تو کہیں گے: ہمارے لیے برابر ہے، چاہے ہم بےصبری کریں یا صبر کریں، ہمارے لیے کوئی چھٹکارا نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16222]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 84، حدیث 172»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں