المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. الزبير بن أبي أسيد، عن أبيه
زبیر بن ابی اسید کی اپنے والد سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16635
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، قَالَا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَسَنِ بْنِ أَبِي حَسَنٍ الْبَرَّادُ الْمَدِينِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي عَلِيِّ بْنِ حَسَنٍ، أَخْبَرَنِي الزُّبَيْرُ بْنُ أَبِي أُسَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ مَوْضِعًا لِلسُّوقِ، أَفَلَا تَنْظُرُ إِلَيْهِ؟، قَالَ: «بَلَى» ، فَقَامَ مَعَهُ حَتَّى جَاءَ مَوْضِعَ السُّوقِ، فَلَمَّا رَآهُ أَعْجَبَهُ وَرَكَضَهُ بِرِجْلِهِ، ثُمَّ قَالَ: «نِعْمَ سُوقُكُمْ هَذَا، فَلَا يُنْتَقَصَنَّ وَلَا يُضْرَبَنَّ عَلَيْهِ خَرَاجٌ»
سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے بازار کے لیے ایک جگہ دیکھی ہے، کیا آپ اسے دیکھنا پسند کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ کھڑے ہوئے یہاں تک کہ بازار کی جگہ پر پہنچے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاؤں سے اس پر ٹھوکر لگائی، پھر فرمایا: ”یہ تمہارا بازار اچھا ہے، اس میں نہ کوئی کمی کی جائے اور نہ اس پر کوئی محصول لگایا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16635]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 264، حدیث 586»