المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. يزيد بن جارية الأنصاري، عن معاوية
سیدنا یزید بن جاریہ انصاری رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16767
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ مِينَاءَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا حَوْلَ سَرِيرِ مُعَاوِيَةَ فَخَرَجَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: مَا كُنْتُمْ تَتَحَدَّثُونَ؟، قَالُوا: كُنَّا فِي حَدِيثٍ مِنْ حَدِيثِ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: أَلَا أَزِيدُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالُوا: بَلَى يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللهُ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ أَبْغَضَهُ اللهُ»
حکم بن میناء رحمہ اللہ سیدنا یزید بن جاریہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے تخت کے ارد گرد بیٹھے تھے کہ وہ ہمارے پاس نکلے اور فرمایا: تم کس بات کا تذکرہ کر رہے تھے؟ انہوں نے عرض کیا: ہم انصار کی کسی بات کا تذکرہ کر رہے تھے۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تمہیں ایک اور حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی؟ انہوں نے عرض کیا: ضرور، اے امیر المومنین! انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے انصار سے محبت کی اللہ نے اس سے محبت کی، اور جس نے انصار سے بغض رکھا اللہ نے اس سے بغض رکھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16767]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 317، حدیث 718»