المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
76. عيسى بن طلحة، عن معاوية
عیسیٰ بن طلحہ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16785
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا الْمُؤَذِّنُونَ»
عیسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”لوگوں میں سب سے لمبی گردنوں والے مؤذن ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16785]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 323، حدیث 736»
حدیث نمبر: 16786
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ ابْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى مُعَاوِيَةَ فَنَادَى الْمُنَادِي لِلصَّلَاةِ، فَقَالَ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ كَمَا قَالَ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ أَيْضًا، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ قَالَ: «هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ»
ابن ابراہیم بن حارث تیمی رحمہ اللہ عیسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو مؤذن نے نماز کے لیے پکارا، اس نے کہا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی ویسے ہی کہا، پھر اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، تو انہوں نے بھی ویسے ہی کہا، پھر اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“، تو انہوں نے بھی ویسے ہی کہا، پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح فرماتے سنا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16786]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 324، حدیث 737»