المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
94. أيوب بن بشير الأنصاري، عن معاوية
ایوب بن بشیر انصاری کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16840
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، وَمُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ، قَالَا: ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ بَشِيرِ بْنِ النُّعْمَانِ الْأَنْصَارِيِّ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى صَعِدَ الْمِنْبَرَ، وَذَكَرَ قَتْلَى أُحُدٍ، فَصَلَّى عَلَيْهِمْ وَأَكْثَرَ الصَّلَاةَ، ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ عَبْدًا مِنْ عَبَّادِ اللهِ خَيَّرَهُ اللهُ بَيْنَ الدُّنْيَا وَمَا عِنْدَهُ، فَاخْتَارَ مَا عِنْدَ اللهِ» ، فَلَمْ يَلْقَهَا إِلَّا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَحْنُ نَفْدِيكَ بِآبَائِنَا وَأُمَّهَاتِنَا، فَقَالَ: «عَلَى رِسْلِكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنَّ أَفْضَلَ النَّاسِ عِنْدِي فِي الصُّحْبَةِ وَذَاتِ يَدِهِ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ»
ایوب بن بشیر بن نعمان انصاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے یہاں تک کہ منبر پر چڑھے، اور احد کے شہداء کا ذکر کیا، ان کے لیے دعائے رحمت کی اور بہت زیادہ دعا کی، پھر فرمایا: ”اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے کو اللہ نے دنیا اور اپنے پاس جو کچھ ہے اس کے درمیان اختیار دیا، تو اس نے وہی چنا جو اللہ کے پاس ہے۔“ اس بات کو کسی نے نہ سمجھا سوائے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے، انہوں نے کہا: ہم آپ پر اپنے ماں باپ قربان کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذرا ٹھہرو، اے ابوبکر! صحبت اور مال کے اعتبار سے میرے نزدیک سب لوگوں میں افضل ابن ابی قحافہ ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16840]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 342، حدیث 791»