المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
324. عوف بن أبي جميلة، عن الحسن
عوف بن ابی جمیلہ کی حسن (بصری) سے روایات
حدیث نمبر: 17607
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، قَالَا: ثنا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، ثنا عَوْفٌ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: مَرِضَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ مَرَضًا ثَقُلَ فِيهِ فَأَتَاهُ ابْنُ زِيَادٍ يَعُودُهُ، فَقَالَ: إِنِّي مُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنِ اسْتُرْعِيَ رَعِيَّةً فَلَمْ يُحِطْهُمْ بِنَصِيحَةٍ لَمْ يَجِدْ رِيحَ الْجَنَّةِ، فَإِنَّ رِيحَهَا لَيُوجَدُ مِنْ مَسِيرََةِ مِائَةِ عَامٍ» فَقَالَ ابْنُ زِيَادٍ: أَلَا كُنْتَ حَدَّثَتْنِي بِهَذَا قَبْلَ الْآنِ، قَالَ: «فَالْآنَ لَوْلَا الَّذِي أَنَا عَلَيْهِ لَمْ أُحَدِّثْكَ بِهِ»
عوف بن ابی جمیلہ رحمہ اللہ حسن (بصری) رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ ایسے مرض میں مبتلا ہوئے جس میں ان کی حالت سخت ہو گئی، تو ابن زیاد ان کی عیادت کے لیے آیا۔ انہوں نے کہا: میں تمہیں ایک ایسی حدیث سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس کسی کو بھی کسی رعیت کا ذمہ دار بنایا جائے اور وہ اس کی خیرخواہی نہ کرے، وہ جنت کی خوشبو تک نہیں پائے گا، جبکہ اس کی خوشبو سو سال کی مسافت سے پائی جاتی ہے۔“ تو ابن زیاد نے کہا: تم نے مجھے یہ حدیث اس سے پہلے کیوں نہ سنائی؟ انہوں نے کہا: ”اب اگر یہ حال نہ ہوتا جس میں میں ہوں تو میں یہ حدیث تمہیں نہ سناتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17607]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 207، حدیث 473»