🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

355. المستورد بن شداد الفهري، عن المقداد
سیدنا مستورد بن شداد فہری رضی اللہ عنہ کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17701
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَأَبُو حَاتِمٍ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْبَغْدَادِيُّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: قَالَ الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ: لَمَّا هَاجَرْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ قَسَمَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشَرَةً عَشَرَةً، فَكُنْتُ فِي الْعَشَرَةِ الَّذِينَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَتْ لَنَا شَاةٌ نَشْرَبُ لَبَنَهَا بَيْنَنَا، فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا لَيْلَةً وَقَدْ رَفَعْنَا لَهُ نَصِيبَهُ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ وَأَنَا جَائِعٌ فَشَرِبْتُهُ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ أَنَمْ - فَأَتَى الْإِنَاءَ الَّذِي كُنَّا نَضَعُ فِيهِ اللَّبَنَ، فَنَظَرَ فَلَمْ يَجِدْ فِيهِ شَيْئًا، فَوَثَبْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا أَذْبَحُهَا لَكَ؟ قَالَ: «لَا»
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے کہا: جب ہم مدینہ ہجرت کر کے آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دس دس کی ٹولیوں میں تقسیم کر دیا، تو میں ان دس افراد میں شامل تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہمارے پاس ایک بکری تھی جس کا دودھ ہم آپس میں پیتے تھے، ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے پاس آنے میں دیر ہو گئی، اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ الگ رکھ دیا تھا، تو میں بھوکا ہونے کی وجہ سے اٹھا اور وہ پی لیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے - اور میں سویا نہ تھا - آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس برتن کی طرف آئے جس میں ہم دودھ رکھا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو اس میں کچھ نہ پایا، تو میں اٹھا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں اسے آپ کے لیے ذبح نہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17701]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 239، حدیث 567»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں