المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
384. عبد الرحمن بن ميسرة، عن المقدام بن معدي كرب
عبدالرحمٰن بن میسرہ کی سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17788
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ، وَأَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيَّانِ قَالَا: ثنا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ثنا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَيْسَرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِي كَرِبٍ يَقُولُ: «أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوءٍ» فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا فَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ: ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا"
عبدالرحمٰن بن میسرہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو کا پانی لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اپنی ہتھیلیاں تین بار دھوئیں، پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا، پھر اپنے بازو تین بار دھوئے، اور کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا تین تین بار، پھر اپنے سر اور اپنے دونوں کانوں کا مسح کیا - ان کے باہر اور اندر کا - اور اپنے پاؤں تین تین بار دھوئے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17788]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 276، حدیث 654»
حدیث نمبر: 17789
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17789]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 276، حدیث 655»
حدیث نمبر: 17790
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ حَرِيزِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبٍ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» تَوَضَّأَ، فَلَمَّا بَلَغَ مَسْحَ رَأْسِهِ وَضَعَ كَفَّيْهِ عَلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ، ثُمَّ أَمَرَّهُمَا حَتَّى بَلَغَ الْقَفَا، ثُمَّ رَدَّهُمَا إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي مِنْهُ بَدَأَ"
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سر کے مسح پر پہنچے تو اپنی دونوں ہتھیلیاں سر کے اگلے حصے پر رکھیں، پھر انہیں گدی تک لے گئے، پھر انہیں اسی جگہ واپس لے آئے جہاں سے شروع کیا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17790]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 277، حدیث 656»
حدیث نمبر: 17791
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ثنا أَبِي، ثنا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَيْسَرَةَ، قَالَ: مَرَّ بِالْمِقْدَامِ رَجُلٌ فَقَالَ: أَفْلَحَتْ هَاتَانِ الْعَيْنَانِ اللَّتَانِ رَأَتَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاجْتَمَعَ الْمِقْدَامُ غَضَبًا، وَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ،» لَا تَمَنَّوْا أَمْرًا غَيَّبَهُ اللهُ عَنْكُمْ"
عبدالرحمٰن بن میسرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ کے پاس سے ایک شخص گزرا اور کہا: ان دونوں آنکھوں نے کامیابی پائی جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ تو سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سخت غضبناک ہو گئے اور کہا: ”اے لوگو! اس چیز کی تمنا نہ کرو جسے اللہ نے تم سے چھپا دیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17791]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 277، حدیث 657»