المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
175. حسان بن المخارق، عن أم سلمة
حسان بن مخارق کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20053
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عُثْمَانُ، ثنا جَرِيرٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ حَسَّانَ الْمُخَارِقِ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: اشْتَكَتِ ابْنَةٌ لِي فَنَبَذْتُ لَهَا فِي كُوزٍ لَهَا، فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَغْلِي، فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» ، فَقُلْتِ: إِنَّ ابْنَتِي اشْتَكَتْ فَنَبَذْتُ لَهَا هَذَا، فَقَالَ: «إِنَّ اللهَ لَمْ يَجْعَلْ شِفَاءَكُمْ فِيمَا حُرِّمَ عَلَيْكُمْ»
حسان بن مخارق بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میری ایک بیٹی بیمار ہوئی تو میں نے اس کے لیے اس کے کوزے میں نبیذ بنائی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لائے جبکہ وہ جوش مار رہی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میری بیٹی بیمار ہے، اس کے لیے میں نے یہ بنائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہاری شفا اس چیز میں نہیں رکھی جو تم پر حرام کی گئی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20053]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 326، حدیث 749»