المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
472. رقيقة الثقفية
سیدہ رقیقہ ثقفیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21032
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى بْنِ كَعْبٍ الطَّائِفِيُّ، حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ الْحَكَمِ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي بِنْتُ رُقَيْقَةَ، عَنْ أُمِّهَا رُقَيْقَةَ، قَالَتْ: لَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَبْتَغِي النَّصْرَ بِالطَّائِفِ دَخَلَ عَلِيَّ فَأَخْرَجْتُ لَهُ شَرَابًا مِنْ سَوِيقٍ فَقَالَ: «يَا رُقَيْقَةُ لَا تَعْبُدِي طَاغِيَتَهُمْ، وَلَا تُصَلِّي لَهَا» ، قَالَتْ: إِذًا يَقْتُلُونِي، قَالَ: «فَإِذَا قَالُوا لَكِ فَقُولِي رَبِّي رَبُّ هَذِهِ الطَّاغِيَةِ فَإِذَا رَأَيْتِهَا فَوَلِّها ظَهْرَكِ» ، ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِي
سیدہ رقیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طائف میں مدد طلب کرنے کے لیے تشریف لائے تو میرے ہاں تشریف لائے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ستّو کا شربت پیش کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے رقیقہ! ان کے بت کی عبادت نہ کرنا اور نہ اس کے لیے نماز پڑھنا۔“ میں نے عرض کیا: تب تو وہ مجھے قتل کر دیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ تم سے ایسا کرنے کو کہیں تو کہہ دینا: میرا رب اسی بت کا بھی رب ہے، اور جب اسے دیکھو تو اس سے منہ پھیر لینا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے تشریف لے گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21032]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 261، حدیث 662»