🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

126. حديث عقبل بن ابو طالب رضي الله عنه
عقیل بن ابی طالب کی روایت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6804
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، حَدَّثَنَا عَقِيلُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: جَاءَتْ قُرَيْشٌ إِلَى أَبِي طَالِبٍ، فَقَالُوا: إِنَّ ابْنَ أَخِيكَ يُؤْذِينَا فِي نَادِينَا، وَفِي مَسْجِدِنَا، فَانْهَهُ عَنْ أَذَانَا، فَقَالَ: يَا عَقِيلُ : ائْتِنِي بِمُحَمَّدٍ، فَذَهَبْتُ فَأَتَيْتُهُ بِهِ، فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، إِنَّ بَنِي عَمِّكَ يَزْعُمُونَ أَنَّكَ تُؤْذِيهِمْ فِي نَادِيهِمْ، وَفِي مَسْجِدِهِمْ، فَانْتَهِ عَنْ ذَلِكَ.
قَالَ: فَحَلَّقَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَ: أَتَرَوْنَ هَذِهِ الشَّمْسَ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: مَا أَنَا بِأَقْدَرَ عَلَى أَنْ أَدَعَ لَكُمْ ذَلِكَ عَلَى أَنْ تَسْتَشْعِلُوا لِي مِنْهَا شُعْلَةً، قَالَ: فَقَالَ أَبُو طَالِبٍ: مَا كَذَبَنَا ابْنُ أَخِي، فَارْجِعُوا.
سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قریش ابو طالب کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ”آپ کا بھتیجا ہمیں ہماری محفلوں اور ہماری مسجد میں اذیت پہنچاتا ہے، لہذا انہیں اس سے روک دیجیے“، اس پر ابو طالب نے کہا کہ ”اے عقیل! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو میرے پاس بلا لاؤ“، چنانچہ میں گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے آیا، تب ابو طالب نے کہا کہ ”اے میرے بھتیجے! تمہارے چچا زاد بھائیوں کا گمان ہے کہ تم انہیں ان کی مجلسوں اور ان کی مسجد میں تکلیف پہنچاتے ہو، لہذا تم اس سے باز آ جاؤ“، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نظرِ مبارک آسمان کی طرف اٹھائی اور دریافت فرمایا ”کیا تم اس سورج کو دیکھ رہے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا کہ ”جی ہاں“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں اس دعوت کو چھوڑنے پر اس سے زیادہ قدرت نہیں رکھتا جتنا کہ تم اس بات پر قادر ہو کہ میرے لیے اس سورج سے آگ کا ایک شعلہ روشن کر لاؤ“، یہ سن کر ابو طالب نے قریش سے کہا کہ ”میرے بھتیجے نے ہم سے کبھی جھوٹ نہیں بولا، لہذا تم لوگ واپس لوٹ جاؤ“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث عقبل بن ابو طالب رضي الله عنه/حدیث: 6804]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده قوي .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند البزار برقم: 2170، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6526، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8548، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9809، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6771»

الحكم على الحديث: إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں