🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

164. حَدِيثُ رَجُلٍ
ایک صحابی کی روایت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6866
حَدِيثُ رَجُلٍ
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى رَهْطٍ أَنَا رَابِعُهُمْ، فَإِذَا رَجُلٌ يُحَدِّثُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَكْثَرُ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، قُلْنَا: سِوَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: سِوَايَ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ بَعْدَمَا قَامَ، فَقَالَ: هَذَا ابْنُ أَبِي الْجَدْعَاءِ .
عبد اللہ بن شقیق العقیلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک گروہ کی مجلس میں بیٹھا تھا اور میں ان میں چوتھا فرد تھا، تو وہاں ایک صاحب حدیث بیان کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”یقیناً میری امت کے ایک شخص کی شفاعت کی بدولت بنو تمیم (قبیلے کی مجموعی تعداد) سے بھی زیادہ افراد جنت میں داخل ہوں گے۔“ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کوئی اور؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، میرے علاوہ۔“ (عبد اللہ بن شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ) جب وہ صاحب وہاں سے اٹھ کر چلے گئے تو میں نے ان کے بارے میں دریافت کیا، تو لوگوں نے بتایا کہ یہ سیدنا ابن ابی الجدعاء رضي اللہ عنہ ہیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حَدِيثُ رَجُلٍ/حدیث: 6866]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2438، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4316، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15430، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2808، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 244، 245، 5783، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 120، 122، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7779، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6831»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں