🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

104. مَنِ اسْمُهُ قَيْسٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام قیس ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4998
حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ الْبُخَارِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عَلِيُّ ، أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً إِذَا دَعَوْتَ بِهِ غُفِرَ لَكَ، وَإِنْ كُنْتَ مَغْفُورًا لَكَ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: I " لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَلِيُّ الْكَرِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ I ".
وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ : عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ .
وَرَوَاهُ إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے علی! کیا میں تمہیں ایسی دعا نہ سکھا دوں کہ جب تم اس کے ساتھ دعا کرو تو تمہاری مغفرت کر دی جائے، خواہ تم پہلے ہی مغفور ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَلِيُّ الْكَرِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بلند مرتبہ اور عظمت والا ہے؛ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بلند مرتبہ اور کرم والا ہے؛ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سے، انہوں نے حارث سے، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف حسین بن واقد نے روایت کیا ہے۔“
اور اسے علی بن صالح بن حی رحمہ اللہ نے ابو اسحاق سے، انہوں نے عمرو بن مرہ سے، انہوں نے عبداللہ بن سلمہ سے، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
اور اسرائیل رحمہ اللہ نے ابو اسحاق سے، انہوں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/بَابُ الْقَافِ/حدیث: 4998]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6928، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 602، 603، 648، 649، 650، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4695، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7630، 7631، 8356، 8357، 8358، 8359، 8360، 8361، 10397، 10398، 10401، 10399، 10400، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3504، 3504 (م)، وأحمد فى «مسنده» برقم: 723، 1380، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 74، والبزار فى «مسنده» برقم: 627، 705، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29967، والطبراني فى «الصغير» برقم: 350، 763، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3421»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4999
حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ الْبُخَارِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو النَّصِيبِيُّ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ النَّصِيبِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قِيلَ لَهُ: إِنَّكَ قَدْ أَحْسَنْتَ الثَّنَاءَ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ؟ قَالَ: وَمَا يَمْنَعُنِي مِنْ ذَلِكَ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: اقْرَءُوا الْقُرْآنَ عَنْ أَرْبَعَةٍ: عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ ، وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ I "؟ ثُمَّ قَالَ: I " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَبْعَثَهُمْ إِلَى الْأُمَمِ كَمَا بَعَثَ عِيسَى الْحَوَارِيِّينَ I "، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَفَلَا تَبْعَثُ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ فَهُمَا أَفْضَلُ؟ قَالَ: I " إِنَّهُ لَا غِنًى بِي عَنْهُمَا، إِنَّهُمَا مِنْ هَذَا الدِّينِ بِمَنْزِلَةِ السَّمْعِ وَالْبَصَرِ مِنَ الرَّأْسِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا حَمْزَةُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے کہا گیا: ”آپ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بہت اچھی تعریف کی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”مجھے اس سے کیا چیز روک سکتی ہے، جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قرآن چار آدمیوں سے پڑھو: عبداللہ بن مسعود، ابو حذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم، ابی بن کعب اور معاذ بن جبل (رضی اللہ عنہم) سے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا کہ انہیں مختلف قوموں کی طرف بھیجوں، جس طرح عیسیٰ علیہ السلام نے حواریوں کو بھیجا تھا۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو نہیں بھیجتے، وہ تو زیادہ افضل ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ان دونوں سے بے نیازی نہیں، یہ دونوں اس دین میں ایسے ہیں جیسے سر میں کان اور آنکھ کا مقام ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے حمزہ بن ابی حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْقَافِ/حدیث: 4999]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه حماد بن عمر النصيبي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 156» »
«قال ابن عدي: منكرة ليس يرويها غير حمزة عن نافع «الكامل في الضعفاء، ج 3، ص 265» »
«قال الهيثمي: وفيه راو لم يسم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 52» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 14139»

الحكم على الحديث: منكر، فيه حماد بن عمر النصيبي متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5000
حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ الْبُخَارِيُّ قَالَ: نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى الْقَزَّازُ قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، فَلَمَّا خَرَجْتُ دَعَانِي قَالَ: أَضَعُ عِنْدَكَ حَدِيثًا يَا ابْنَ أَخِي، سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ ثُمَّ قَالَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: طَلْحَةُ مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ I " يَعْنِي: مَا عَاهَدَ عَلَيْهِ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ I ".
موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، جب میں نکلنے لگا تو انہوں نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”اے بھتیجے! میں تمہارے پاس ایک حدیث امانت رکھتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔“ پھر فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”طلحہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی نذر (عہد) پوری کر دی۔““ یعنی: جس بات کا انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اسے روایت کرنے میں اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الْقَافِ/حدیث: 5000]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3202، 3740، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 126، 127، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1051، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3562، والطبراني فى «الكبير» برقم: 739»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں